لاہور( این این آئی )نیشنل بینک آف پاکستان نے 12ربیع الاول یکم دسمبر کی تعطیل کے باعث ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو آج 30نومبر کوپنشن کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستان کے مطابق یکم دسمبرکو12ربیع الاول اور ہفتہ اور اتوار کو بینک کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث جمعرات سے پینشنرز کو رقم کی
ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔ ترجمان نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پنشنرز کے اکائونٹس میں رقم منتقل کر دی گئی جبکہ پنشنرز30نومبر سے اپنی رقم نیشنل بینک کی برانچز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اے ٹی ایم رکھنے والے صارفین بھی اپنی رقم 30 نومبر سے نکلوا سکتے ہیں۔