اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انگلینڈ کے کرکٹر ٹھگ نہیں، ٹیم میں شراب نوشی کارواج نہیں،انگلینڈ کر کٹ بورڈ چیف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)انگلینڈ کرکٹ کے سربراہ اور سابق کرکٹر اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ ان کے کھلاڑی نہ ٹھگ ہیں اور نہ ہی ٹیم میں شراب نوشی کا رواج ہے۔تاہم آسٹریلیا اور انگلینڈ میں شائع خبروں کے مطابق انھوں نے نصف شب کے بعد ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے

ارکان کے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی ہے۔یہ اقدام گذشتہ ماہ کے اواخر میں پرتھ کے ایک بار میں جونی بیئرسٹو کے کیمرون بین کرافٹ کو ٹکر مارنے کے بعد کیے گئے ہیں۔ جبکہ ستمبر میں برسٹل کے ایک نائٹ کلب کے باہر مار پیٹ کرنے کے معاملے میں انگلینڈ کے آل رانڈر بین سٹوکس کے خلاف پولیس کی تفتیش جاری ہے۔سٹراس نے کہا کہ بیئرسٹو نے بین کرافٹ کو خوش آمدید کہنے کے لیے ٹکر ماری تھی کیونکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں۔جبکہ ہیڈ کوچ نے پیر کو بیئرسٹو کے رویے کو ‘احمقانہ’ قرار دیا اور ان پر آسٹریلیا کو تنقید کے لیے مواد فراہم کرنے کا الزام لگایا۔کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو اور دی ٹیلی گراف کی خبروں کے مطابق ای سی بی کے سربراہ سٹراس نے کہا کہ آپ رات میں باہر نکل کر کیا کرتے ہیں اس سے کسی بھی طرح ٹیم کو یا ای سی بی کو یا کرکٹ کے کھیل کو زک نہ پہنچے کہ لوگ اس پر تبصرہ کرنے لگیں۔انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور ان سے یہ پہلے بھی کہا جا چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ در حقیقت وہ بالغ ہیں، سمجھدار ہیں لیکن بعض اوقات وہ اپنی عقل کا اچھی طرح استعمال نہیں کرتے۔انھوں نے کہا کہ یہ لوگ ٹھگ نہیں ہیں۔ وہ اچھے، ایماندار اور محنتی کرکٹر ہیں اور انھوں نے انگلینڈ کے ساتھ کھیلنے کے لیے قربانیاں دی ہیں،انھوں نے انگلینڈ کی جرسی میں بڑے کام کیے ہیں۔ میں ان کا اخیر تک ساتھ دیتا رہوں گا کیونکہ میں انھیں جانتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…