جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نگران وزیر اعظم کی تلاش شروع،پہلی ہی نظر کس مشہور شخصیت پر پڑی،نام جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جوں جوں عام انتخابات قریب آرہے ہیں ،انتخابی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں ۔الیکشن سے پہلے بڑا مسئلہ نگران وزیر اعظم کا ہے ،جیو نیوز کے مطابق باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور ایک اہم شخصیت نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے رابطہ کیا ہے اوران سے نگراں

وزیراعظم کا عہدہ قبول کرنے سے انکار نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق  جسٹس (ر) وجیہہ الدین  نے فی الحال کوئی وعدہ نہیں کیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ  اس تلاش کے پیچھے کون ہے؟لیکن یہ پیشرفت ٹھیک اسی وقت ہو رہی ہے جب کچھ لوگوں کی جانب سے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ یہ پیشگوئی بھی کی جارہی ہے کہ مارچ 2018ء میں سینٹ کے انتخابات سے قبل موجودہ حکومت گھر چلی جائے گی۔دوسری صورت میں اگر حکومت نے اپنی مدت مکمل کی تو نگران حکومت آئندہ سال جولائی تک انتظامات سنبھال لے گی تاکہ اگست 2018 تک عام انتخابات کرائے جا سکیں۔یاد رہے کہ معروف قانون دان جسٹس (ر) وجیہہ الدین پاکستان تحریک انصاف  کے الیکشن ٹریبونل کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…