اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

حکومت اور فوج دونوں کتنے ایک پیج پر ہیں،عدلیہ میں بھی تقسیم ظاہر ہوگئی،اسلام آباد دھرنا ختم ہوگیا،اب پنجاب حکومت اشرف جلالی کے دھرنے کے ساتھ کیا کرے گی؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

خواتین وحضرات ۔۔فیض آباد کا دھرنا ختم ہو گیا‘ مظاہرین اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے لیکن یہ دھرنا جاتے جاتے ریاست کا سارا بھرم ساتھ لے گیا‘ یہ ختم ہوتے ہوتے ہمارے سارے قومی مغالطے بھی ختم کرگیا‘ ہم کتنے سمجھ دار ہیں‘ ہم کتنے دنیا دار ہیں‘ ہم ذہنی اور روحانی لحاظ سے کتنے صاف ستھرے ہیں‘ ہماری پولیس کتنی پروفیشنل ہے‘ حکومت اور فوج دونوں کتنے ایک پیج پر ہیں‘ پارلیمنٹ کو ۔۔اس ملک کی عزت‘ ۔

۔اس ریاست کی مضبوطی کتنی عزیز ہے‘ ہمارے مذہبی طبقے کی سوچ کتنی مذہبی ہے اور ہم عوام اپنے ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں‘ یہ سارے مغالطے 21 دنوں کے دھرنے اور ایک معاہدے نے (دور) کر دیئے‘ کل کا دن ہر لحاظ سے ایک نیشنل سرینڈر ڈے تھا‘ کل ہم نے ریاست کی پوری رٹ فیض آباد میں دفن کر دی‘ ہمیں اس نیشنل سرینڈر کے بعد چاہیے تھا ہم کم از کم ایک دن کیلئے ہی سہی ہم سوگ ضرور مناتے ۔۔لیکن ہم ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں‘ کیا دنیا میں کسی جگہ یہ ہوتا ہے ریاست لوگوں کو مجرم قرار دے‘ (ان) کے خلاف دہشت گردی کے (مقدمے) بنائے اور پھر وہی ریاست (ان) لوگوں کے ساتھ تحریری معاہدہ کر کے (انہیں) کرایہ ادا کر کے گھر واپس بھجوا دے (ان) کے خلاف مقدمے تک واپس لے لئے جائیں‘ ہم کیسا ملک ہیں‘ ہم کیسی ریاست ہیں‘ آپ چند مناظر دیکھیں،راولپنڈی کا وہ بدقسمت سٹیشن جسے مظاہرین نے توڑ دیا‘ پارلیمنٹ کے متنازعہ بل میں ۔۔اس سٹیشن کا کیا قصور تھا‘ پولیس کی 10گاڑیاں جلا دی گئیں‘ عام شہریوں کی 15گاڑیاں اور درجن سے زائدموٹر سائیکل جل گئے‘ پٹرول پمپ کو آگ لگا دی گئی اور راولپنڈی اسلام آباد کے دس لاکھ لوگوں نے 21 دن تکلیف سہی‘ ۔۔ان شہریوں‘ ان گاڑیوں اور ۔۔اس پٹرول پمپ کا کیا قصور تھا‘ ۔۔اس نقصان کا ازالہ کون کرے گا‘ کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج جسٹس شوکت صدیقی نے معاہدے میں فوج کے کردار پر اعتراض کیا‘ آج لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج جسٹس قاضی محمد امین نے فوج کے کردار کو مثالی قرار دے دیا‘ یہ ۔۔اس دھرنے کی ایک مہربانی ہے ہماری عدلیہ بھی تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے‘یہ تقسیم کہاں کہاں تک جائے گی‘ اسلام آباد کا دھرنا ختم ہو گیا لیکن لاہور میں مولانا اشرف آصف جلالی صاحب کا دھرنا جاری ہے‘ یہ پنجاب کے وزیرقانون کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں‘ جب تک رانا ثناء اللہ وزیر ہیں یہ بھی دھرنا ختم نہیں کریں گے‘ کیا پنجاب حکومت بھی معاہدے کرے گی‘کیا یہ بھی ایک وزیر کی قربانی دے گی‘ ۔۔ان سارے سوالوں کاجواب کون دے گا‘ کل کا دن نیشنل سرینڈر ڈے تھا‘ یہ کس حد تک درست ہے اور ہم نے قومی سطح پر ۔۔اس بحران سے کیا سیکھا‘ ہم آج کے پروگرام میں ۔۔ان تمام نقطوں پر بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…