پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

ختم نبوت کے قانون میں ترمیم ن لیگ کو مہنگی پڑ گئی،41 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے استعفے تیار،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

سرگودھا( آئی این پی)سابق سینیٹر سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے حکومت کو تین دسمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء4 اللہ کی برطرفی سمیت دیگر مطالبات کو تسلیم کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت کے ترجمان صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کو ارکان اسمبلی کے استعفے واپس کرانے کیلئے آستانہ عالیہ سیال شریف بھیج دیا

جہاں زعیم قادری نے پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کر کے حکومت اور تحریک لبیک یارسول اللہ کے مابین طے پانے والے معاہدہ سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت ہرگز ختم نبوت قانون میں کسی قسم کی ترمیم نہیں کر رہی اس لئے وہ ارکان اسمبلی کے استعفے دینے کا فیصلہ واپس لیں۔پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے انہیں متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ان کے پاس41 سے زائد ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے استعفے موجود ہیں جنہیں کوئی روک نہیں سکتا۔ پیر حمیدالدین سیالوی نے صوبائی وزیر کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء4 اللہ اپنے بیان پر فوری معافی مانگیں اور وزارت اسے استعفیٰ دیں اس کے علاوہ فیض آباد دھرنا میں شہید ہونے والے افراد کی قتل کی ایف آئی آر کے انتظامیہ کیخلاف درج کئے جائیں اور انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے حوالہ سے تبدیل کرنے والے عناصر کو فوری طور پر سرکاری عہدوں سے برطرف کر کے ان کو سخت سزا دی جائے۔ جس پر صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے پیر حمید الدین سیالوی کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف تک پہنچائیں گے۔جس پر پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے مطالبات ماننے کے لئے 3 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی اور بصورت دیگر لاہور میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…