راولپنڈی ( این این آئی)راولپنڈی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شہر کی اہم ترین شاہراہ سے تین بارودی جیکٹس برآمد کر لی گئیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مال روڈ پر مشکوک شاپنگ بیگ ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ شاپنگ بیگ میں تین بارودی جیکٹس تھیں جن میں سے دو پھٹ گئیں تاہم
کوئی جانی نقصان ہوا جبکہ ایک جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ واقعہ کے بعد مال روڈ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ سکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تھانہ کینٹ پولیس کے مطابق مشکوک شاپر سے گندے کپڑے برآمد ہوئے ہیں لیکن نجی ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ بارودی جیکٹس پھٹنے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔