اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال نے ن لیگ کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے ، زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد وفاقی وزرا انوشہ رحمان ، سردار یوسف، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا کے استعفوں کی بازگشت، ممبران قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم، غلام محمد لالی، حامد حمید، ذوالفقار بھٹی جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی میں وارث کلو،
مولانا رحمت اللہ ، عبدالرزاق ڈھلوں اور رانا منور غوث نے پارٹی کو استعفے بھجوا دئیے ہیں۔ پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے والوں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال بھی شامل، نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کی رپورٹ میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال نے ن لیگ کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد فواقی وزیر انوشہ رحمان اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف سمیت صوبائی وزیر قانون رانا ثنا کے استعفوں کی بھی بازگشت سامنے آرہی ہے۔ ن لیگ کے 4ممبرا ن قومی اسمبلی سمیت 5صوبائی ممبر اسمبلی پارٹی کو استعفیٰ بھجوا چکے ہیں۔ قومی اسمبلی کے استعفے بھجوانے والے ارکان میں شیخ محمد اکرم، غلام محمد لالی، حامد حمید، ذوالفقار بھٹی جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی میں وارث کلو، مولانا رحمت اللہ ، عبدالرزاق ڈھلوںاور رانا منور غوث شامل ہیں۔ پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے والوں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال بھی شامل۔ واضح رہے کہ چوہدری طاہر اقبال وہاڑی سے آزاد امیدوار کے طور پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جو بعد میں ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے۔