اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 3دسمبر تک دھرنا ختم کرانے کی ہدایت ، تحریک لبیک کے دھرنے کا محاصرہ ، رینجرز فرنٹ لائن فورس جبکہ ایف سی اور پولیس سیکنڈ لائن فورس کے طور پر کام کریں گی،وفاقی حکومت نے فیض آبا دکے مقام پر تحریک لبیک کے دھرنے کے خاتمے اور علاقے کو کلیئر کرنے کا ٹاسک ڈی جی رینجرز پنجاب کو سونپ دیا ،
ڈی جی رینجرز پنجاب کو 3دسمبر تک دھرنا ختم کرانے کی ہدایت کی گئی ، ذمہ داری ملتے ہی رینجرز پنجاب اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ رینجرز کے مزید دستے بھی اسلام آباد آگئے اور ان دستوں نے تحریک لبیک کے دھرنے کا محاصرہ کر لیا، رینجرز فرنٹ لائن فورس جبکہ ایف سی اور پولیس سیکنڈ لائن فورس کے طور پر کام کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک کے دھرنے کے خاتمے کا ٹاسک ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کو سونپ دیا گیا ہے ۔ڈی جی رینجرز پنجاب دھرنے کے آپریشنل امور اور فیض آباد کو کلیئر کرنے کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن میں ڈی جی رینجرز کو 3دسمبر تک علاقہ کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ دوسری طرف رینجرز کے دستوں نے تحریک لبیک کے دھرنے کا چاروں طرف سے محاصرہ کرلیا ہے اور پولیس اور ایف سی کو سیکنڈ لائن فورس کے طور پر ذمہ داریاں دی گئی ہیں ۔ دھرنا ختم کرنے کی ذمہ داری ملتے ہی رینجرز کے تازہ دم دستے پنجاب سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور ڈی جی رینجرز بھی اسلام آباد آگئے ہیں اور انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کیساتھ دھرنا ختم کرانے کیلئے مشاورت شروع کردی ۔