جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ختم نبوتؐ کامعاملہ،زاہد حامد نے وہ اعلان کردیا جس کا پورے پاکستان کو بے صبری سے انتظار تھا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ایک مرتبہ پھر ختم نبوتؐ کے قانون پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی احمدی، لاہوری یا قادیانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ختم نبوت کیلئے اپنی جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔انگریزی روزنامے ’’دی نیشن“ کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ختم نبوتؐ پر غیر مشروط ایمان رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ” میں اور میرا خاندان

نبی کریم حضرت محمد ﷺ کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں۔“۔ انہوں نے کہا ”آئین پاکستان کے مطابق احمدی غیر مسلم ہیں اور میں اس قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔“واضح رہے کہ اس سے پہلے ملک بھر میں فسادات پھوٹنے کے بعد وفاقی وزیر قانون زاہد حامد  نے اپنے استعفے کی پیشکش کی ہے، تفصیلات کے مطابق بیس روز سے جاری تحریک لبیک کا سب سے بڑا مطالبہ ہی وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ تھا مگر آپریشن سے قبل حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی اور نہ ہی زاہد حامد نے استعفے کی پیشکش کی مگر اب انہوں نے استعفیٰ دینے کی پیش کش کر دی ہے، وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ اگر ان کے استعفے سے حالات   ٹھیک ہو سکتے ہیں تو وہ استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں، زاہد حامد نے وزیراعظم کو بھی استعفیٰ پیش کرنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے، زاہد حامد نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ حالات کی بہتری کیلئے انہیں استعفیٰ دینے کی اجازت دی جائے لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…