اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے جب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا تو انہوں نے ملکی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ کو معاملہ جلد از جلد حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنے اور آپریشن کے بارے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کرکے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جس کے جواب میں میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر دھرنے کا معاملہ مزید خراب
کرنے پر شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معاملے کو کسی نہ کسی طرح فوری حل کیا جائے اور اس معامعلے کو مزید نہ بگاڑا جائے، سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے شدید غصے میں کہا کہ دھرنے کے معاملے کو صحیح طریقے سے حل نہیں کیا گیا۔ اس دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو بتایا کہ دھرنے والوں کو امداد فراہم کی جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم دھرنا قائدین سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں تاکہ مذاکرات کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری رہ سکے۔