ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جاری انڈر19خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں انوکھا ریکارڈ بن گیا، ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے لیکن ناگالینڈ کی پوری ٹیم صرف 2رنزپر آؤٹ ہوگئی،ایک کھلاڑی نے ایک رن بنایا جبکہ وائیڈ بال پر دوسرا رن ملا ۔ مخالف ٹیم نے پہلی بال پر ہدف حاصل کرلیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پچاس اوورز کا میچ تھا مگر ناگا لینڈ کی ٹیم صرف 17اوورزتک ہی
ٹک سکی۔ 17 اوورز تک بیٹنگ کرنے کے باوجود ناگا لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں نے صرف 2 رنز اسکورکیے۔ ناگا لینڈ کی دس کھلاڑی صفر سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ ایک کھلاڑی نے ایک رن بنایا جبکہ ٹیم کو دوسرا رن وائیڈ کی وجہ سے ملا ۔جواب میں کیرالا کی انڈر19کرکٹ ٹیم نے پہلی بال پرہدف حاصل کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کو چارپوائنٹس ملے۔