ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،دھرنا آج ہی ختم ،بڑا حکم جاری

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیض میں جاری تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے دھرنے کو آج 19 واں روز ہے، اس سے قبل بھی دھرنے والوں کو فیض آباد خالی کرنے کے لیے تین وارننگ جاری کی جا چکی ہیں مگر دھرنا شرکاء ٹس سے مس نہ ہوئے، آج ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو ایکشن نہ لینے پر عدالت پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے ، اس تمام صورتحال کے بعد انتظامیہ نے دھرنے کے تمام شرکاء کو وارننگ جاری کر دی ہے کہ رات بارہ

بجے تک فیض آباد خالی کر دیں ، اگر رات بارہ بجے تک فیض آباد خالی نہ کیا گیا تو آپریشن کیا جائے گا اور اس آپریشن کی تمام تر ذمہ داری دھرنا قائدین اور شرکاء پر ہو گی۔ واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے کے شرکاء کے کھانے پر روزانہ 4 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ آ رہا ہے ، اسلام آباد پولیس کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں دھرنا دینے والے دھرنا قائدین اب تک 4 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کے اخراجات کرچکے ہیں۔دھرنے والوں کا روزانہ صرف کھانے کا خرچہ 26 لاکھ 40 ہزار ہے۔ دھرنا قائدین اپنے 22سو افراد کے لیے روز تین وقت کا کھانا دے رہے ہیں۔ دھرنا میں شریک افراد پر روزانہ 12سوروپے فی کس کا خرچ آرہا ہے جبکہ گاڑیوں کاکرایہ، پیٹرول و ڈیزل کا خرچہ اس رقم کے علاوہ ہے۔ پولیس کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دھرنے میں شریک کسی بھی شخص کی ماہانہ آمدن 30 ہزار روپے سے زائد نہیں ہے۔ ایسے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں دھرنے کیلئے اتنا سرمایہ کہاں سے آ رہا ہے؟ واضح رہے کہ اس دھرنے کے حوالے سے کئی وفاقی وزراء بھی یہ دعوی کر چکے ہیں کہ اس تمام معاملے کا مقصد مذہبی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ اس کے علاوہ نجی ٹی وی کے مطابق فیض آباد دھرنے کی وجہ سے حکومت کو روزانہ ایک کروڑ روپے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ایف سی، پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کے کھانے کے یومیہ اخراجات 25 لاکھ روپے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اضافی اخراجات کے باعث مقروض ہوگئی جبکہ ادھار پر کھانا دینے والے ٹھیکیدار نے مزید ادھار دینے سے انکار کردیا ہے ۔  واضح رہے کہ پولیس ، رینجرز اور ایف سی نے تحریک لبیک کے دھرنے کا محاصرہ کر لیا ، فیض آباد انٹرچینج کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں ،

دھرنے کے شرکاء کو کھانے اور پانی سمیت دیگر سامان کی سپلائی مکمل طور پر بند کردی گئی ہے ،دھرنے میں جانے والوں کو گرفتار جبکہ دھرنے سے نکلنے والوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے ،دھرنے کی قیادت سے مذاکرات کا سلسلہ ختم کر کے ان کو علاقہ خالی کرنے کی حتمی وارننگ دی جائے گی ، علاقہ خالی نہ کرنے کی صورت میں ایکشن لینے پر غور کیا جائے گا ، دھرنے کی قیادت کے خلاف سنگین دفعات کے تحت راولپنڈی اور

اسلام آبا دکے تھانوں میں درج مقدمات کی تعداد 22 ہوگئی ہے،دھرنے کے باعث ،شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک کے دھرنے کے 17روز مکمل ہو چکے ہیں لیکن دھرنے کے شرکاء تاحال شاہراہیں بند کر کے بیٹھے ہوئے ہیں جس سے جڑواں شہروں کے عوام کی مشکلات مزید بڑھتی جا رہی ہیں ، عورتوں ، بچوں ،تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات، مریضوں ، تاجر برادری ، سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو نقل وحرکت کے دوران شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، فیض آباد کے اردگرد نظام زندگی مفلوج اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…