بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

جڑواں شہروں کے شہریوں کے لیے خوشخبری، شہری دھرنے کے باوجود آسانی سے سفر کر سکیں گے ، حکومت نے اہم اعلان کر دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے شرکا ء کے راستے محدود اور فیض آباد پل کے گرد اسٹریٹ لائٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا 18ویں روز میں داخل ہوگیا ہے ۔ چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس کے دوران دھرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق

اجلاس میں دھرنے کے شرکا کے راستے محدود کرنے پر غور کیا گیا جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ فیض آباد پل کے گرد اسٹریٹ لائٹس بھی بند کردی جائیں۔اسلام آباد پولیس پہلے ہی فیض آباد کے گرد راستے بند کرچکی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق مری روڈ پر مزید رکاوٹیں لگادی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ لوگوں کے سفری مسائل کم کرنے کے لیے ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کیلیے متبادل راستہ کھولنے پربھی اتفاق کرلیا گیا جبکہ میٹرو بس بھی کھول دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی، آرپی او، آئی جی خالدخٹک سمیت دیگر حکام شریک تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق فیض آباد دھرنے کی وجہ سے حکومت کو روزانہ ایک کروڑ روپے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔دستاویزات کے مطابق ایف سی، پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کے کھانے کے یومیہ اخراجات 25 لاکھ روپے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اضافی اخراجات کے باعث مقروض ہوگئی جبکہ ادھار پر کھانا دینے والے ٹھیکیدار نے مزید ادھار دینے سے انکار کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھرنا قائدین اپنے 22سو افراد کیلئے روز تین وقت کا کھانا دیرہے ہیں اور مجموعی طور پر 4 کروڑ 75 لاکھ 20ہزار روپے سے زائدکے اخراجات کرچکے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنا میں شریک افراد پر روزانہ 12سوروپے فی کس کا خرچ آرہا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…