منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈارسے تمام اختیارات واپس،وزارت خزانہ کے معاملات اب کون دیکھے گا،جانئے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسحاق ڈار کو وزیر بے محکمہ بنا دیا گیا ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواشریف سے مشاورت کے بعد ان سے وزارت خزانہ کا چارج واپس لے لیا جبکہ انکی تین ماہ کی چھٹی بھی منظور کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود وزارت خزانہ کے امور دیکھیں گے،مفتاح اسماعیل معاون خصوصی ہونگے۔ بدھ کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو

خط لکھاتھا کہ کہ وہ بیمار ہیں اور وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوناچاہتے ہیں ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نوازشریف سے مشاورت کے بعد بڑا فیصلہ کیا ہے اور اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے ، وزارت خزانہ کے معاملات وزیراعظم نے خود سنبھال لئے ہیں ۔اسحاق ڈار کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں کسی اورکودیدی جائیں ،وزیرخزانہ نے لکھاکہ انہوں نے 27اکتوبرکوتاجکستان میں ایک اجلاس میں شرکت کی اورپھروہاں سے عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ،عمرے کی ادائیگی کے دوران ہی انہیں سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث وہ مقامی ڈاکٹرکے پاس گئے مقامی ڈاکٹرنے انہیں امراض قلب کے ڈاکٹرکودیکھانے کوکہااورپھر29اکتوبرکولندن گیا،3نومبرکوانجیوگرافی ہوئی ،6نومبرکوپھرٹیسٹ ہواڈاکٹرنے مزیدکئی ٹیسٹ کرانے کاکہا۔اگلاٹیسٹ27نومبرکوہوگا،ڈاکٹرنے سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،اس لئے واپس پاکستان نہیں آسکتا۔وزیرخزانہ نے لکھاہے کہ 2013ء میں ملکی معیشت کی کیاحالت تھی؟4سال میں ملکی معیشت میں بہتری آئی جس کااعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا،میں 27اکتوبرتک اپنی وزارت کے معاملات وٹس ایپ

اورای میل سے چلاتارہا،2013ء میں ملک میں 19کھرب روپے ٹیکس وصول ہوتے رہے جو2017ء میں بڑھ کر35کھرب روپے تک پہنچ گئے ،اس دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں 18فیصدتک اضافہ ہوااوربجٹ خسارہ میں بھی تیزی سے کمی ہوئی ،اسحاق ڈارنے وزیراعظم کولکھے گئے خط میں مزیدلکھاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزیدلکھاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی تیزی سے اضافہ ہوا2013ء میں ملکی زرمبادلہ کے

ذخائرساڑھے 7ہزارارب ڈالرتھے جوبڑھ کر2017ء میں 21ارب ڈالرزہوگئے ہیں ملک کی جی ڈی پی گروتھ گزشتہ 10سال کی بلندترین سطح پرآئی ،2017ء میں شرح نمو6.3فیصدہوگئی،جاری ترقیاتی منصوبوں سے ملکی معیشت میں مزیدبہتری آئے گی ۔انہوں نے لکھاکہ جولائی 2017ء کے بعدجوصورتحال بنی اس کاملکی معاشی صورتحال پراثرپڑا،وزیرخزانہ نے خط میں وزیراعظم سے اپیل کہ ان کی بغیرتنخواہ چھٹی منظورکی جائے اوروزارت چلانے کے باقاعدہ متبادل انتظامات کئے جائیں یعنی کسی اورکووزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپ دی جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…