موروثی سیاست کے خاتمے کے دعوے ٹھس ،پرویز خٹک کا اپنے بیٹے اور داماد کو بھی انتخابات لڑانے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پورے ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔نئے نئے اتحاد بن رہے ہیں ،جوڑ توڑ بھی جاری ہے ۔نجی ٹی وی مشرق نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے عام انتخابات مین اپنے بیٹے اورداماد کوبھی الیکشن لڑانے کافیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوااسمبلی کے حلقوں سے مالی
لحاظ سے مستحکم اور شخصی ووٹ بینک رکھنے والی شخصیات کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا اور چارسدہ سے موجودہ 2ایم پی ایز کوآئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں اتارنے کی یقین دہانی بھی کرائی جاچکی ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اس بار چارسدہ سے اپنے داماد سابق سینیٹر عدنان خان کو بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ سے میدان میں اتارنے کے خواہشمند ہیں تاہم وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے اسحاق خٹک نوشہرہ سے اس بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف موروثی سیاست کے انتہائی سخت خلاف رہی ہے لیکن اس فیصلے کے بعد ان کے دعوئوں کا پول کھل گیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
عام تعطیل کا اعلان















































