منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

سب سے سستے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نوکیا 2 پاکستان میں متعارف، قیمت اور خصوصیات کیا ہیں ،جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد ( آن لائن )نوکیا نے اپنے اب تک کے سب سے ‘سستے’ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نوکیا 2 کو پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔نوکیا موبائل فونز کی خرید و فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی نے یہ فون پاکستان میں پیش کیا جو بنیادی فیچر والا اسمارٹ فون ہے جس کی سب سے بڑی خوبی اس کی طاقتور ترین بیٹری ہے۔نوکیا 2 ، پانچ انچ اسکرین کے ایل ٹی پی ایس ایچ

ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جس کا ریزولوشن 1280×720 پکسل ہے۔اس سے ہٹ کر بھی فون کے دیگر فیچرز کافی بیسک قسم کے ہیں جیسے کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز کوالکوم اسنیپ ڈراگون 212 پراسیسر اور ایک جی بی ریم، آٹھ جی بی اسٹوریج جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔تاہم یہ فون اینڈرائیڈ 7.1 نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کو جلد اینڈرائیڈ 8.0 سے اپ ڈیٹ کرنے کا یقین بھی دلایا گیا ہے۔اس فون میں 8 میگا پکسل بیک کیمرہ جبکہ 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے اور ہاں بیسک فون ہونے کے باوجود اس میں گوگل اسسٹنٹ بھی موجود ہے جو عام طور پر ایسے سستے فونز میں ہوتا نہیں۔مگر اس فون کی خاص بات اس کی طاقتور 4100 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔کمپنی کے مطابق اس بیٹری کو ایک چارج پر دو دن تک مسلسل چلایا جاسکتا ہے۔اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم حیران کن ہے جو 1340 گھنٹے ہے یعنی 55 دن سے بھی زیادہ، جبکہ لگاتار 19 گھنٹے بات چیت اور 139 گھنٹے موسیقی سنی جاسکتی ہے۔یہ فون تین مختلف رنگوں میں پاکستان میں 11 ہزار 430 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…