پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

بلوچستان میں پاکستانی اورچینی طیاروں کی پروازیں،نئی تاریخ رقم

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی اور پائیداری کیلئے پاک فضائیہ نے پی اے ایف بیس سمنگلی(کوئٹہ) پر ایک مسحور کن فضائی مظاہرے کے انعقاد کیا۔ جہاں پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کےF-7PG اور پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے ہمہ جہت اور کم وزن J-10 طیاروں نے ایک دلچسپ فضائی مظاہرہ پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔دونوں ممالک کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام کے علاوہ شا ئقین کی بہت بڑی تعدادنے یہ شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا۔ ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ ، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے ان تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ ونگ کمانڈر ارمغان کی قیادت میں چارکی فارمیشن میں F-7PGطیاروں نے شو کے آغاز میں قابل دید فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ F-7PG طیاروں کے منظر سے اوجھل ہوتے ہی آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ پیش کیا۔ ان کے جاتے ہی پاک فضائیہ کا نیا آگسٹاویسٹ لینڈAW-39 افق پر نمودارہوا جس نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔ کرنل کاؤ زن زونگ کی قیادت میں 6ارکان پر مشتمل J-10 ٹیم نے وہاں موجود حاضرین کو اپنے فضائی کرتبوں سے مبہوت کر دیا۔ قبل ازیں J-10 کے پائلٹس نے پاک فضائیہ کے پائلٹس اور سکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ چینی دستے کی قیادت میجر جنرل لیو چن کنگ کر رہے تھے۔ پاک فضائیہ اور پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے درمیان باہمی دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ تقریب ان 68سالہ گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔ فضائی افواج کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے دونوں طرف سے اعلیٰ سطحی وفود اکثر و بیشتر دورے کرتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…