جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنا،عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر ہائیکورٹ کا ایکشن،ٹھیک ایک گھنٹے بعد کیا ہونے جارہا ہے، سب کی نظریں ٹی وی پر جم گئیں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے  عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیر داخلہ احسان اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو آج ساڑھے 11 بجے طلب کرلیاگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد میں فیص آباد انٹرچینج کے مقام پر جاری دھرنے کے خلاف

دائر درخواست کی سماعت کی۔اس موقع پر فاضل جج نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالتی فیصلے پر عملکیوں نہیں ہوا،جس پر ابھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں۔جج شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ دھرنے کے مسئلے پر قانون نافذ کرنے کا مسئلہ ہے، تمام شہریوں کے حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، 4 سے 5 ہزار لوگ لاکھوں افراد کے حقوق سلب کرلیں گے، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو آج ساڑھے گیارہ بجے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو راستے کلیئر کرنے کا حکم دیا تھا جس کی رپورٹ ہفتہ کو جمع کرائی جانی تھی لیکن تاحال دو دن گزرنے کے باوجود معاملے پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔ فریقین اپنے اپنے موقف پر سختی سے ڈٹے ہوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…