سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی 8 رکنی ٹیم نے شریف خاندان کے اثاثوں کے متعلق تحقیقات کے لیے سرگودھا کا دورہ کیا، تفصیلات کے العربیہ شوگر ملز، خضر آباد فارم اور دیگر قرضوں کے بارے میں تحقیقات کی ہیں۔ نیب کو بیورو کریسی کی طرف سے عدم تعاون کی وجہ سے ہر قسم کا ریکارڈ حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیب نے اینٹی کرپشن کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی ہے۔ نیب حکام کا کہنا
ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی طرف سے سرکاری اراضی سمیت مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں معاونت کرنے کے الزامات کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم کی چک 46 جنوبی اور ملحقہ علاقوں میں اربوں کی جائیداد کے علاوہ ایک لیگی صوبائی وزیر کی ساہیوال کے قریب خریدی گئی سینکڑوں ایکڑ اراضی کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ اس طرح اب حمزہ شہباز بھی نیب کی زد میں آنے والے ہیں۔