منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

اسحاق ڈار نے استعفیٰ دیدیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت سے استعفے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے وزارت سے مستعفی ہونے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کی تھی لیکن وزیراعظم نے انہیں وزارت چلانے کا مشورہ دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے نیب کی جانب سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کے بعد وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا لیکن ان کے استعفے کی منظوری کا فیصلہ وزیر

اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر نوازشریف سے مشاورت کے بعد کریں گے۔تاہم ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر خزانہ نے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیاہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس ہی رہنے کا امکان ہے لیکن وزارت خزانہ کے امور اقتصادی ماہرین کی ایک ٹیم چلائے گی جس میں مفتاح اسماعیل اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین شامل ہوں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جب کہ اسحاق ڈار کے وکیل نے احتساب عدالت میں جواب داخل کرایا ہے جس کے مطابق ان کے مکل دل کے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نوازشریف کو بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دیا گیا جس کیبعد وہ وزارت عظمی سے سبکدوش ہوگئے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں نوازشریف، ان کے دونوں بیٹوں

، بیٹی اور داماد کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جو لندن پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق ہیں۔پاناما کیس میں ہی عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 10 جلدوں پر مشتمل اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…