منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

وسیم اکرم کا محمد حفیظ کو بولنگ چھوڑ کر صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے محمد حفیظ کو بولنگ چھوڑ کر صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پابندی لگنے میں محمد حفیظ کا اپنا قصور بھی ہے ٗوہ مسلسل بولنگ کرنے کے دوران تھکن کا شکار ہوجاتے تو بازومیں خم بڑھ جاتا تھا ٗاگر میں حفیظ

کی جگہ ہوتا تو بولنگ کوخیر باد کہہ کر اپنی توجہ مکمل طور پر صرف بیٹنگ پر ہی مرکوز رکھتا۔سابق کپتان نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ محمد حفیظ کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھے آل رائونڈر کی سہولت میسر تھی لیکن یہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے، بائیو مکینک ٹیسٹ میں ناکامی پر ایک مرتبہ پھر بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قراردئیے جانے کے بعد اب حفیظ کو اپنی توجہ بیٹنگ پر رکھنے کی ضرورت ہے ٗوہ اس شعبے میں مزید محنت کرکے اپنی اہلیت کو ثابت کریں۔ایک سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ سے عمل میں آتا ہے ٗاسی نظام کے مطابق جو کرکٹر جس قدر اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہواسی کے مطابق کیٹیگری میں منتخب ہوتا ہے لہذا کسی ٹیم پر تنقید درست نہیں۔ٹی 10کرکٹ کے حوالے سے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ اب لوگوں کے پاس وقت نہیں ہے ٗ ایک دور ٹیسٹ کرکٹ کا تھا، جب 80 کی دہائی میں ون ڈے کرکٹ کا آغازہوا تو بہت شورمچا تھا، پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ آگئی تو تب بھی آوازیں بلند ہوئیں، میرے خیال میں کرکٹ کی اصل روح ٹیسٹ اور ون ڈے میں ہی ہے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹی ٹین کرکٹ تفریح ہیں تاہم امید ہے کہ نئی طرز کی کرکٹ اچھی رہے گی جب کہ میں بھی اس حوالے سے بہت پْرجوش ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…