ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل کی دو اہم فرنچائزز کے تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کی سابق چمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد موجودہ چمپئن پشاور زلمی کے بھی تمام کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے چند روز بعد ہی پاکستان میں میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کرنے والے 15بین لاقوامی کرکٹرز کی فہرست بھی فراہم کردی۔پی سی بی سے موصول ہونے والی فہرست کے مطابق جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز جے پی ڈومینی،

پاکستانی نڑاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر، کولن انگرام، ڈیوڈ ویز، ویسٹ کے چمپیئن سابق کپتان ڈیرن سیمی، ڈوون برا، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن برا، آندرے فلیچر، آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن ، نیوزی لینڈ کے لیوک رانکی، جارح مزاج بلے باز کولن منرو، انگلینڈ کے لیوک رائٹ، سیم بلنگز، بنگلہ دیش کے اوپنرتمیم اقبال شامل ہیں۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فائنل تک رسائی کی صورت میں پورا اسکواڈ پاکستان لانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب دفاعی چمپئن پشاور زلمی کی ٹیم بھی پاکستان آنے کو تیارہے۔پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں شامل دیگر کھلاڑی کرس لین، ایون لوئس، مستفیض الرحمن، جیسن روئے اور ڈیوڈ ولی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم ٹورنامنٹ کے دوران یا اس سے قبل سیکورٹی کے حوالے سے آگاہی کے بعد پاکستان آنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر مچل جانسن اور انگلینڈ کے مختصر طرز کرکٹ کے کپتان آئین مورگن پاکستان آنے کو تیار نہیں جبکہ لیگ میں کسی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکامی کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل نے بھی پاکستان آنے سے انکار کیا تھا۔دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل میں مختلف کیٹگریوں میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے معاوضوں کا بھی اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پلاٹینم کٹیگری: ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر سے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر، ڈائمنڈ کیٹگری: 75 ہزار ڈالر سے 80 ہزار ڈالر،گولڈ کیٹگری: 50 ہزار ڈالر سے 60 ہزار ڈالر،سلور کیٹگری: 22 ہزار ڈالر سے 33 ہزار ڈالر،ایمرجنگ کیٹگری: 10 ہزار ڈالر سے 12 ہزار ڈالر ہے ،پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو کو فی میچ 10 ہزار ڈالر اضافی ادا کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…