جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

فیفا ورلڈ کپ 2018ء4 میں شرکت کیلئے تمام 32 ٹیموں کا انتخاب مکمل

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

سوئٹزر لینڈ  (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018ء4 میں شرکت کے لیے تمام 32 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ترجیحی بنیادوں پر مشتمل چار درجات کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلے درجے میں میزبان ملک روس ٹاپ سیڈ ہے۔فیفا نے اکتوبر کی درجہ بندی کا استعمال کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2018ء4 میں شریک ٹیموں کی درجہ بندی جاری کی ہے

جس کے مطابق روس 65ویں نمبر پر ہے تاہم 2018 میں فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کی وجہ سے یہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ہے۔پہلے درجے کی دوسری پوزیشن پر جرمنی، تیسری پر برازیل، چوتھی پر پرتگال، پانچویں پر ارجنٹینا، چھٹی بیلجیئم، ساتویں پر پولینڈ جبکہ آٹھویں پر فرانس موجود ہے۔اسی طرح دوسرے درجے میں پہلی پوزیشن پر اسپین، دوسری پر پیرو، تیسری پر سوئٹزرلینڈ، چوتھی پر انگلینڈ، پانچویں پر کولمبیا، چھٹی پر میکسیکو، ساتویں پر یوروگوائے جبکہ آٹھیوں پوزیشن پر کروشیا موجود ہیں۔تیسرے درجے کی آٹھ ٹیموں میں پہلی پوزیشن پر ڈنمارک، دوسری پر آئس لینڈ، تیسری پر کوسٹا ریکا، چوتھی پر سوئیڈن، پانچویں پر تیونس، چھٹی پر مصر، ساتویں پر سینیگال جبکہ آٹھویں پر ایران موجود ہیں۔چوتھے درجے میں پہلی پوزیشن پر سربیا، دوسری پر نائیجیریا، تیسری پر آسٹریلیا، چوتھی پر جاپان، پانچویں پر مراکش، چھٹی پر پاناما، ساتویں پر جنوبی کوریا اور آٹھویں پر سعودی عرب موجود ہیں۔سعودی عرب ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والی دوسری کم درجہ ٹیم ہے جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 63ویں نمبر پر موجود ہے تاہم 65 ویں نمبر پر موجود روس کو درجہ بندی میں اور چار چار ٹیموں پر بنائے جانے والے گروپوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل ہوگی۔فیفا کی جانب سے عالمی کپ کے لیے چار ٹیموں پر مشتمل 8 گروپ ترتیب دیئے جاتے ہیں

جن میں ہر گروپ میں کم از کم 2 یورپی ٹیمیں شامل ہوتیں ہیں جبکہ یورپ کے علاوہ کسی بھی ایک برِاعظم کی دو ٹیمیں ایک ہی گروپ میں نہیں ہو سکتیں۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14جون 2018ء4 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم 60 برس بعد آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور 1۔0 کی مجموعی برتری کی بدولت سوئیڈن نے ورلڈ کپ فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…