راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے حد سے بڑھ کر کوششیں کی ہیں،افغانستان میں قیام امن پاکستان کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اہم ہے، امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل
جوزف ووٹل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آرمی چیف اور کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال ، افغانستان اور پاک افغان سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اہم ہے، مشکلات کے باوجود دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے حد سے بڑھ کر کوششیں کی ہیں۔امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔