اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ختم نبوت قانون میں تبدیلی پر تحریک لبیک یا رسول اللہؐ نے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ تبدیلی کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دو معروف صحافیوں صابر شاکر اور سمیع ابراہیم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت قانون
میں تبدیلی امریکہ کے دباؤ پر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں کو اس چیز کا علم تھا اور وزیر قانون زاہد حامد اس معاملے کے اکیلے ذمہ دار نہیں ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں وزیر قانون زاہد حامد کا نام لیا جا رہا تھا کہ انہوں نے تبدیلی کروائی ہے، مگر ان صحافیوں نے کچھ اور ہی دعویٰ کیا ہے۔