بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سیارہ تلاش کریں اور اپنی مرضی کا نام دیں

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کیا آپ نے کبھی کوئی سیارہ دریافت کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟ یہ کام اتنا مشکل کام نہیں ہے جتنا آپ سمجھتے ہیں۔ آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات کو نظامِ شمسی کے نویں سیارے کی تلاش کے لیے عوام کی مدد درکار ہے۔ اس سیارے کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے

کہ وہ پلوٹو کے مدار کے باہر پایا جاتا ہے۔ ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں سے سیارہ ڈھونڈ نکالنے والے شخص کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اس کا نام خود رکھ سکے۔ اس ویب سائٹ پر خودکار دوربین سے لی گئی لاکھوں تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں، جن میں جنوبی نصف کرے کا آسمان دکھائی دیتا ہے۔ شمالی کرے کے آسمان کے لیے اسی قسم کی کھوج گذشتہ ماہ ناسا نے کی تھی۔ نیشنل یونیورسٹی کے ماہرِ فلکیات ڈاکٹر بریڈ ٹکر نے امید ظاہر کی کہ سیارہ نمبر 9 جنوبی کرے کے نسبتاً کم کھوجے گئے آسمان پر نظر آ جائے گا۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ‘اگر یہ سیارہ واقعی وجود رکھتا ہے تو یہ ان لاکھوں تصاویر میں سے کسی ایک میں پہلے ہی سے موجود ہے۔ ہم نے سوچا کہ ہم عوام کو بھی دعوت دیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اسے ڈھونڈ نکالنے میں مدد دے۔’ اگرچہ سیارہ دریافت کرنے والے سے رائے لی جائے گی، لیکن حتمی اختیار عالمی ادارۂ فلکیات آئی اے یو کے پاس ہے۔ ڈاکٹر ٹکر نے کہا کہ ‘میں ذاتی ووٹ ایک اور یونانی دیوتا کا نام ہے۔ یہ دیوتا ویسے بھی بہت زیادہ ہیں۔’

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…