بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

اکشے کمار نے سلمان خان کی اْن ہی کی فلم’ ’نو انٹری‘‘ کے سیکوئل سے چھٹی کرادی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے سلو میاں کی اْن ہی کی فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل سے چھٹی کرادی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت دیکھا جائے تو 90 کی دہائی کے ہیروز کا راج ہے۔ بات اگر سلمان خان اور اکشے کمار کی کی جائے تو اس وقت دونوں ہی شہرت کی اْن بلندیوں پر ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں

اور ان دونوں کو ایک دوسرے کے بہت قریبی بھی سمجھا جاتا ہے لیکن اب اکشے نے سلو میاں کو ان کی کامیاب فلم کے سیکوئل سے آؤٹ کرادیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2005 میں بننے والی فلم ’نو انٹری ‘ نے ریکارڈ کمائی کی تھی، اس کی کامیابی کے بعد ہی فلم سازوں نے فلم کا سیکوئل ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2007 میں ہونا تھا جس میں سلمان اپنے پرانے کردار میں نظر آتے لیکن سلمان خان کی مسلسل مصروفیات کے بعد اب فلمسازوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان کی جگہ اکشے کمار ہوں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور اکشے کمار اچھے دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ’مجھ سے شادی کروگی‘، ’جانے من‘،’ تیس مار خان‘جیسی کئی مشہور فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…