بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

’سائبر حملے کا توڑ صرف ایک فائل‘

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سکیورٹی کے ماہرین نے اس بڑے سائبر حملے کا توڑ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس نے منگل کو دنیا بھر میں اداروں کو متاثر کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ توڑ ایک فائل ہے جو وائرس کو کسی مشین کو متاثر کرنے سے روک سکتی ہے۔ دنیا بھر کی کمپنیاں ایک بار پھر سائبر حملے

کی زد میں وانا کرائی وائرس کے پیچھے ’ممکنہ طور پر شمالی کوریا‘ کیا آپ کا کمپیوٹر خطرے میں ہے؟ تاہم ماہرین ابھی تک وہ ‘کِل سوئچ’ تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں جو اس رینسم ویئر کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روک سکے۔ وہ تاحال یہ بھی نہیں جان سکے ہیں کہ یہ سائبر حملہ کہاں سے شروع ہوا اور اس کا اصل مقصد کیا ہے۔ سائبر حملہ کرنے والوں نے لاک کی گئی مشینیں کھولنے کے لیے فی مشین 300 ڈالر کی رقم طلب کی ہے جس سے یہ خیال بھی گردش کر رہا ہے کہ یہ حملہ کسی بڑی کارروائی کا پیش خیمہ ہے۔ اس سائبر حملے کے متاثرین میں یوکرین کا مرکزی بینک، انڈیا کا جواہر لعل نہرو ہوائی اڈہ، روسی کمپنی راسنیفٹ اور برطانوی اشتہاری کمپنی ڈبلیو پی پی سمیت کئی بڑے ادارے بھی شامل ہیں۔ اب ماہرین نے کہا ہے کہ اس حملے کو صرف ایک فائل تشکیل دے کر روکا جا سکتا ہے تاہم یہ رکاوٹ صرف اسی مشین تک محدود ہو گی جس پر یہ فائل بنائی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر کمپیوٹر کے ونڈوز فولڈر میں ‘perfc’ کے نام سے ایک ‘ریڈ اونلی’ فائل بنا کر رکھ دی جائے تو اس سے یہ حملہ رک جائے گا۔ یہ خیال انٹرنیٹ سکیورٹی کی ویب سائٹ بلیپنگ کمپیوٹر کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور کئی ماہرین نے اس کی تصدیق کی ہے۔ کمپیوٹر سائنسدان پروفیسر ایلن وڈورڈ کا کہنا ہے کہ اس فائل سے وہ کمپیوٹر اپنی حد تک تو وائرس سے محفوظ رہے گا تاہم اس سے وائرس کے نیٹ ورک پر

موجود دیگر کمپیوٹرز تک پھیلاؤ کو روکا نہیں جا سکتا۔ اس نئے رینسم ویئر وائرس کے پھیلاؤ کی شرح گذشتہ ماہ کے ‘وانا کرائی’ وائرس کے مقابلے میں بہت سست ہے کیونکہ اس کے کوڈ کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نیا وائرس اس نیٹ ورک سے باہر پھیلاؤ کی صلاحیت نہیں رکھتا جس میں اسے انسٹال کیا گیا ہو۔اسی وجہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ تاوقتیکہ اسے بہتر بنایا جائے اس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ نہیں ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…