بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

کرشمہ کپور کی دوسری شادی کی افواہوں پر والد کا نیک خواہشات کا اظہار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)ڈیڑھ دہائی قبل تک بولی وڈ میں خوبرو ہیروئن کی حیثیت رکھنے والی 43 سالہ کرشمہ کپور ان دنوں ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔اس بار کرشمہ کپور اپنی دوسری شادی کے حوالے سے خبروں میں ہیں، کیوں کہ انہیں ہندوستان کے معروف کاروباری شخص سندیپ توشنیوال کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔خبریں گردش کر رہی ہیں

کہ جلد ہی دونوں سات پھیرے لینے والے ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ کرشمہ کپور نے سال 2003 میں ہندوستان کے کاروباری شخص سنجے کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔سنجے کپور اور کرشمہ کپور کے درمیان شادی کے چند سال بعد ہی تنازعات شروع ہوگئے تھے، تاہم دونوں نے 2014 میں علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، اور اگلے سال یعنی 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی۔کرشمہ کپور کو 2005 میں بیٹی ’سمرن‘ پیدا ہوئیں، جبکہ 2010 میں ان کے ہاں بیٹا ’کیان‘ ہوا۔طلاق کے چند دن بعد ہی کرشمہ کپور اور بھارتی صنعت کار سندیپ توشنیوال کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ 42 سالہ سندیپ توشنیوال نے بھی حال ہی میں اپنی اہلیہ کو طلاق دی ہے۔سندیپ توشنیوال نے بھی 2003 میں اشرتا نامی خاتون سے شادی کی تھی، لیکن انہوں نے بھی 2010 میں علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد دونوں کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔اس جوڑے کو بھی 2 بچے ہیں، طلاق ہونے کے بعد اشرتا کو کروڑوں روپے نقد اور گھر سمیت دیگر جائداد بھی ملی ہے۔دوسری جانب کرشمہ کپور کے پہلے شوہر سنجے کپور کی جانب سے بھی ایک اور خاتون پریا سے شادی کرنے کی افواہیں کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔حال ہی میں کرشمہ کپور اور سندیپ توشنیوال کو متعدد پارٹیوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگی کہ دونوں جلد ہی

شادی کرنے جا رہے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرشمہ کپور کے والد اداکار رندھیر کپور نے بیٹی کی سندیپ توشنیوال کے ساتھ تصاویر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی بیٹی شادی کرنے جا رہی ہیں تو ان کی نیک خواہشات اس کے ساتھ ہیں۔رندھیر کپور نے کہا کہ اگرچہ انہیں اتنا پتہ ہے کہ کرشمہ کپور جلد شادی کرنے کا ارادہ

نہیں رکھتیں، تاہم اگر وہ کرنا چاہتی ہیں تو نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔رندھیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ کرشمہ کپور ابھی نوجوان ہیں، میں نے ان کی اور سندیپ کی تصاویر دیکھی ہیں، اگر وہ آگے بڑھ کر فیصلہ کرتی ہیں تو وہ ان کے لیے دعاگو ہیں۔تاہم تاحال اداکارہ یا سندیپ توشنیوال کی جانب سے کوئی واضح اور حتمی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…