منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

مشتری کے برفیلے چاند سے ’پانی کے فوارے نکلتے ہیں‘

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سائنسدانوں کو ایسے مزید شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سیارہ مشتری کا برفیلا چاند یوروپا خلا میں پانی کے فوارے چھوڑتا رہتا ہے۔ سائنس دانوں نے 2013 میں پہلی بار ہبل خلائی دوربین استعمال کرتے ہوئے اس بارے میں بتایا تھا لیکن اب اسی امر کا ایک بار پھر مشاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ دریافت اس لیے

بھی اہمیت کی حامل ہے کہ یوروپا پر کافی مقدار میں پانی مائع حالت میں موجود ہے، اس لیے امکان ہے کہ وہاں پر کسی قسم کی زندگی پائی جاتی ہو۔ ان پانی کے فواروں کے آس پاس کسی خلائی گاڑی کو اڑا کر وہاں زندگي کے امکان کا بہتر طور پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس پانی کے نمونوں کی جانچ پڑتال سے مزید معلومات سامنے آ سکتی ہیں، یا پھر مستقبل کے کسی خلائی مشن میں اس پانی کو تفصیلی معائنے کے لیے زمین پر بھی لایا جا سکتا ہے۔ یوروپا کی سطح منجمد ہے اور کئی کلومیٹر گہری برف کی تہہ کے نیچے پانی کا سمندر موجود ہے۔ ظاہر ہے کہ اس تہہ کی کھدائی کر کے نیچے سے پانی نکالنا خاصا مشکل ہے، لیکن سطح سے اچھلتے فواروں سے پانی کے نمونے حاصل کرنا نسبتاً آسان ہے۔ اس دوربین نے بالائے بنفشی شعاعوں کی مدد سے یہ دیکھنے کی کوشش کی کہ مشتری کی سطح سے منعکس ہونے والی روشنی کسی طریقے سے یوروپا میں جذب تو نہیں ہو رہی۔ ہبل نے دیکھا کہ بعض اوقات یوروپا کے کونوں سے’تاریک انگلیاں‘ باہر نکل جاتی ہیں۔ ماہرِ فلکیات ولیم سپارکس کہتے ہیں کہ اس کی ایک ہی وضاحت ممکن ہے اور وہ یہ ہے کہ یوروپا کی سطح سے پانی کے بخارات نکل کر فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔ ’ہم محتاط ہیں کیوں کہ ہم ہبل کی مشکل ویو لینتھ کی مدد سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم ان بخارات کی موجودگی کا دعویٰ نہیں کر رہے، صرف اتنا کہتے ہیں کہ ایسی سرگرمی موجود ہو سکتی ہے۔‘ تاہم اسی عشرے

کی ابتدا میں ہبل نے یوروپا کی سطح پر اسی جگہ آکسیجن اور ہائیڈروجن کا مشاہدہ کیا تھا، جن سے مل کر پانی بنتا ہے۔ ہبل کی سینیئر سائنس دان جینیفر وائزمین کہتی ہیں کہ یہ بہت دلچسپ دریافت ہے۔ ’اس سے پہلے ہبل نے سپیکٹروسکوپی کی مدد سے آکسیجن اور

ہائیڈروجن کی موجودگی دریافت کی تھی۔ اب سپارکس اور ان کی ٹیم نے بصری طور پر فوارے اٹھتے دیکھے ہیں۔ اس لیے دو مختلف پہلو ایک دوسرے کو تقویت دے رہے ہیں۔ اور ان سے بظاہر یوروپا کی سطح پر پانی کے فواروں کی موجودگی کی شہادت ملتی ہے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…