جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل تھری کی 6ٹیموں کے پلاٹینم ،ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل،کون کس کی طرف سے کھیلے گا؟ نام جاری کردیئے گئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں6فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے،شعیب ملک ملتان سلطان ، عماد وسیم کراچی کنگز ،مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ ،ڈیرن سیمیپشاور زلمی،سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،برینڈن میکولم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔تیسرے ایڈیشن کیلئے پلاٹینم ،ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے

تیسرے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان، کوچ اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ پی ایس ایل تھری کے لئے 291 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 501 کرکٹرز میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جنہیں 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔تقریب میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے کیلئے 6 فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کیا۔ شعیب ملک ملتان سلطان کی قیادت کریں گے۔ عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تجربہ کار مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی باگ ڈور اس مرتبہ بھی ڈیرن سیمی سنبھالیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت تیسرے ایڈیشن میں بھی سرفراز احمد ہی کریں گے۔ لاہور قلندرز برینڈن میکولم کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ملتان سلطان کو پی ایس ایل فیملی میں آنے پر خوش آمدید کہا۔ڈرافٹنگ میں پلاٹینم کیٹیگری کے لئے لاہور قلندرز نے کرس لین کا انتخاب کیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جے پی ڈومنی کو منتخب کیا۔کراچی کنگز نے پلاٹینئم کیٹیگری میں سے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے شین واٹسن، پشاور زلمی نے ڈیان براوو پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر لیوک رونچی کا انتخاب کیا ہے، لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو منتخب کیا۔کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور ملتان سلطانز نے ڈیرن براوو کا انتخاب کیا۔کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں سے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے بلال آصف

اور ملتان سلطان نے احمد شہزاد کو منتخب کیا ہے۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے کرکٹر ہاشم آملہ نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے لئے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ہاشم آملہ نے لاہور قلندرز کے پلیئرز، فینز اور کوچنگ اسٹاف کے لئے اپنی بھرپور محبت اور سپورٹ کا اظہار بھی کیا۔میچز کے شیڈول کا اعلان نہ ہونے کے باعث فرنچائز مالکان کا اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شیڈول سامنے رکھ کر ہی کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بنایا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…