پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ہر سال دورہ پاکستان،بڑی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ 5سالہ معاہدہ طے پاگیا،نجم سیٹھی نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لاہور میں موسم کی صورتحال کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ویسٹ انڈیز ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ اسی طرح ہر سال امریکہ میں سیریز ہو گی جس میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے علاوہ کسی تیسری ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں سامنے آر ہی تھیں جنہیں دور کرنے کیلئے آپ کے سامنے موجود ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث کوئی رسک لینا چاہتے تھے اس لئے اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کر کے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جو 29،31مارچ اور یکم اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ ہمارا ویسٹ انڈیز کے ساتھ پانچ سال کا باہمی معاہدہ بھی طے پایا ہے جو ایف ٹی پیز سے باہر طے پایا ہے اور اسے دسمبرجنوری میں حتمی شکل دے لیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹونٹی کی فل ٹیم ہر سال سیریز کھیلنے پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ اسی طرح ہر سال امریکہ میں سیریز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ اتفاق رائے سے تیسری ٹیم کو شامل کیا جائے گا اور امریکہ میں سیریز جوائنٹ ونچر ہوگا۔ اس کے لئے ہم نے براڈ کاسٹر کو بھی ڈھونڈنا ہے ۔ تاہم یہ بات طے ہے کہ ویسٹ انڈیز کا آئندہ برس مارچ میں پاکستان کا دورہ طے شدہ ہے ۔مہمان کرکٹرز تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد آئی پی ایل کے لئے پڑوسی ملک بھارت روانہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ برس آئر لینڈ کے ساتھ بھی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتاسکتا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…