منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

عامرخان اور فریال مخدوم کے تنازعے کا ڈراپ سین،حتمی فیصلہ ہوگیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) الزامات در الزامات اور تنقید کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان ڈرامائی طور پر صلح ہوگئی۔رواں سال ماہ اگست میں باکسر عامر خان نے گھریلو ناچاقیوں پر اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا

تھا اور اہلیہ کی جانب سے ان کے والدین سے معافی مانگنے کے باوجود بھی عامر نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا۔گزشتہ ماہ فریال مخدوم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بتایا تھا کہ وہ ایک بار پھر امید سے ہیں اور جلد ہی نیا مہمان ان کے گھر آنے والا ہے۔فریال مخدوم اور عامر خان نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد فریال نے کئی مرتبہ صلح کی کوشش کی لیکن عامر نے نہ صرف صلح سے صاف انکار کیا بلکہ اس دوران نئی گرل فرینڈ کے ساتھ سیر و تفریح کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔عامر خان اور فریال مخدوم نے گزشتہ کئی روز سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کیا تھا اور اب ڈرامائی طور دونوں کے صلح کی خبر سامنے آئی ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے سماجی ویب سائٹ پر اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے صلح کا اعلان کیا۔انسٹاگرام پر اہلیہ کی ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ میرے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں اور وہ سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتا ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…