بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

دنیا آئندہ 600 سال میں جہنم بن جائے گی، اسٹیفن ہاکنگ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا ہے کہ یہ دنیا آئندہ 600 سال میں اس قدر گرم ہوجائے گی کہ یہاں صرف انسان ہی نہیں بلکہ زندگی کی کسی بھی صورت کا زندہ رہنا تقریباً ناممکن ہوجائے گا اور انسانوں کو چاہیے کہ اس سے پہلے پہلے وہ سیارہ زمین کو چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہونے کی تیاری کرلیں۔

بیجنگ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ایک کانفرنس ’’ٹینسنٹ ڈبلیو ای سمّٹ‘‘ سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی انسانی آبادی اور نتیجتاً توانائی کی طلب اور پیداوار میں مسلسل اضافے سے آلودگی بھی حد سے زیادہ بڑھ جائے گی جو بالآخر دنیا کی تباہی کی وجہ بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین سے دوسرے سب سے قریب ترین ستارے الفا سینٹوری کے کسی سیارے پر دنیا کے لوگوں کی رہائش کےلیے موزوں ماحول میسر آسکتا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اپنے ’’اسٹارشاٹ‘‘ نامی منصوبے کی افادیت اور ضرورت کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت بن جانے کی صورت میں یہ منصوبہ انسانیت کے بقاء میں کلیدی کردار ادا کرسکے گا۔ واضح رہے کہ 10 کروڑ ڈالر کے ابتدائی سرمائے سے شروع ہونے والے اس منصوبے کے تحت ایسے خلائی جہازوں پر کام کیا جائے گا جو 10 کروڑ میل فی گھنٹہ (16 کروڑ کلومیٹر فی گھنٹہ) یعنی تقریباً 45000 کلومیٹر فی سیکنڈ کی غیرمعمولی رفتار سے سفر کرسکیں گے؛ اور انسانوں کو قریبی ستاروں تک پہنچا سکیں گے۔ البتہ موجودہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے کسی بھی منصوبے کا پایہ تکمیل کو پہنچنا تقریباً ناممکن ہے۔ اسٹیفن ہاکنگ نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ غیرمعمولی مصنوعی ذہانت (کمپیوٹر میں انسان کی طرح سوچنے اور استدلال کرنے کی صلاحیت) بھی انسانوں کی تباہی میں بدترین کردار ادا کرسکتی ہے۔ واضح

رہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ اسٹیفن ہاکنگ موجودہ دور کے مشہور ترین سائنسدانوں میں شامل ہیں جنہوں نے پہلے پہل 1988 میں اپنی تصنیف ’’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ سے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کی اور بیسویں صدی میں آئن اسٹائن کے بعد دوسرے مقبول

ترین سائنسدان کا اعزاز حاصل کیا۔ ہاکنگ نوجوانی ہی سے ایک خطرناک بیماری ’’اے ایل ایس‘‘ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے نہ تو وہ حرکت کرسکتے ہیں اور بول بھی نہیں سکتے لیکن وہ دماغی طور پر صحت مند جبکہ اپنے دائیں ہاتھ کی انگلی کو معمولی سی جنبش دے سکتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…