منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ایشوریا رائے، سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم کریں گی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)سابق مس ورلڈ اور بالی اداکارہ ایشوریا رائے طویل عرصہ بعد اپنے پسندیدہ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔سنجے لیلا بھنسالی اپنی روایت کے مطابق ہمیشہ ہی تاریخی اور سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے کے شوقین ہیں تاہم انہوں نے اس بار ایشوریا کے ساتھ کامیڈی فلم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا اور سنجے لیلا کی ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی جہاں دونوں نے نئے

پروجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس بار کامیڈی فلم کریں گے اور ایشوریا کا کردار ان کے فلمی کیریئر کا سب سے بڑا کردار ہوگا، تاہم اب تک اس فلم کا نام منظر عام پر نہیں آیا ہے۔اس سے قبل ایشوریا رائے، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘ہم دل دے چکے صنم ٗدیوداس اورگزارش میں کام کرچکی ہیں۔واضح رہے کے اس وقت سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم پدماوتی کی تشہیر میں مصروف ہیں جو رواں برس یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…