پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نیا الیکٹرک سکوٹر متعارف، ایک چارج میں 100 کلومیٹر تک سفر کیا جا سکتا ہے، تفصیلات جاری

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت تھا جب ویسپا کمپنی کے سکوٹر ہر جگہ نظر آتے تھے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویسپا کے سکوٹر ناپید ہو گئے، ان کی جگہ موٹر سائیکل نے لے لی مگر ویسپا کمپنی نے اپنی نئی پراڈکٹ مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا ہے، ویسپا کمپنی نے اپنا پہلا الیکٹرک سکوٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے اور حیران کن اچھی بات یہ ہے کہ یہ سکوٹر پٹرول کے بغیر 100 کلومیٹر سفر کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

اس کے علاوہ اس کا ایک ہائبرڈ ورژن بھی دستیاب ہوگا جس میں گیس سے چلنے والا جنریٹر سکوٹر کو 124 میل تک سفر کرنے میں مدد دے گا۔ ویسپا کمپنی نے گزشتہ سال الیکٹرک سکوٹر کی تیاری کا اعلان کیا تھا اور اب کمپنی نے اسے اٹلی میں جاری میلان موٹرسائیکل شو میں پیش کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق بجلی سے چلنے والا یہ 50 سی سی سکوٹر ہوگا اور یہ پہلی سواری ہو گی جو فضاء میں زہریلا دھواں خارج نہیں کرے گی۔ یہ سکوٹر شہری ماحول کے لیے بہت مناسب ہے اس کے علاوہ تنگ راستوں میں بھی لوگوں کو منزل تک بروقت پہنچنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ اسکوٹر کسی بھی دیواری آؤٹ لیٹ کی مدد سے چار گھنٹے میں چارج کیا جا سکے گا۔ اس کی برقی بیٹری دس سال تک کارآمد رہے گی، اس کے علاوہ اس میں 4.3 انچ کا ٹی ایف ٹی کلر ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ مختلف معلومات جیسے رفتار، رینج اور چارج لیول کے بارے میں بتاتا ہے۔ اس سکوٹر کے ڈسپلے کی خوبی یہ ہے کہ اسے میسجز اور آے والی کالز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا، اس میں ایسی اپلیکشن موجود ہے جس کے ذریعے سکوٹر کے مسائل بارے جانا جا سکے گا اس کے علاوہ راستوں کے بارے اس میں نقشہ بھی ہو گا۔ مختلف ممالک میں ویسپا کمپنی کا یہ الیکٹرک سکوٹر اگلے سال فروخت کے لیے دستیاب ہو گا، کمپنی نے ابھی تک اس سکوٹر کی قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…