کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے سیاسی محاذ اور ایم کیوایم کی ٹوٹ پھوٹ کا فائدہ اٹھانے کے لئے پیپلزپارٹی میں متحرک شخص کا نام سامنے آگیا۔ آصف علی زرداری نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کو مشن سونپ دیا، ڈاکٹر عاصم ایم کیو ایم کے ارکان کو آصف علی زرداری سے ملانے لگے۔سیاسی جوڑ توڑ کے لئے ڈاکٹر عاصم کے ایم کیو ایم کے ارکان سے رابطوں میں تیزی آگئی۔ ڈاکٹر عاصم نے ایم کیو ایم کے مزید تین رہنماں اور ارکان پارلیمنٹ سے رابطے کر لئے۔ آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے چار ارکان
پارلیمنٹ کی ملاقاتوں کا اہتمام بھی ڈاکٹر عاصم نے کیا، ایم کیو ایم کے مزید رہنماں کی جلد آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کروائیں جائیں گی۔ڈیفیکشن کلاز سے بچنے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کی فوری پارٹی میں شمولیت نہیں کروائی جائے گی، پیپلزپارٹی سے رابطے میں ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ کا سیاسی تعاون پر اتفاق کیا گیا، پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے میں تحریک انصاف کو سپورٹ نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی کی خواہش کے مطابق وقت آنے پر پیپلزپارٹی کے ساتھ کھل کر کھڑے ہوں گے۔