منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خواتین کے لیے زیتون کا تیل مفید کیوں؟

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)زیتون کے تیل کو دنیا کی سب سے صحت بخش چکنائی بھی کہا جاتا ہے اور اب ماہرین طب نے تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ یہ تیل مردوں کی نسبت خواتین کے لئے زیادہ مفید ہے، خواتین میں ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب، ذیابیطس اور موٹاپے کا خدشہ مردوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے، زیتون کا تیل خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید ہے اور خواتین مریجوں کے خون میں مخصوس ہارمونز کی وجہ سے یہ ان کے لئے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیتون کے تیل کو ہرے پتوں اور دیگر سبزیوں کے ساتھ کھانے سے ہائی بلڈ پریشر سے بچا جا سکتا ہے۔ ان سیچوریٹیڈ فیٹ کے ساتھ ساتھ زیتون کے تیل میں خاص قسم کے فیٹی ایسیڈ یا فیٹی تیزاب کثرت سے پایا جاتا ہے۔ زیتون کے تیل میں پائے جانے والے نائٹرو فیٹی ایسیڈ میں قدرتی طور پرحل پذیرایپوکسائیڈ ہائڈرولیس‘ نامی ایک اینزائم موجود ہوتا ہے، جو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
لندن ہیلتھ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو بلڈ پریشر کا باعث بننے والے خمیری مادوں کو کمزور کرنے کا باعچ بنتے ہیں۔ اس تیل کا تجربہ بھیڑوں میں کیا گیا اور دیکھا گیا کہ جن بھیڑوں کو مسلسل ایک سال تک زیتون کا تیل دودھ میں ملا کر پلایا جاتا رہا ان کے جسم میں چربی کی مقدار کم تھی جبکہ ان کے خون میں غیر صحت مند چکنائی کی مقدار بھی کم پائی گئی۔ ماہرین نے اپنی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ورجن یا ایکسٹرا ورجن کی اصطلاح زیتون کے تیل کے ذائقے اور رنگت کے حوالے سے ہے اور صحت کے حوالے سےاس کی کوالٹی پر فرق نہیں پڑتا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…