ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں زہریلی سبزیاں اگائی جانے لگیں،چھاپوں کے دوران سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پرعوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں گندے نالوں، ٹیکسٹائل ویسٹ، اور دیگر زہریلے پانی سے اگنے والی سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے صوبہ

بھر کے تمام اضلاع میں زہریلے پانی سے اگائے جانے والی سبزیوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ،کیمیکل ملے، زہریلے، انڈسٹریل ویسٹ کے پانی سے اگنے والی 2480 کنال سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دی گئیں۔ لاہور کے مضافات میں 910کنال پر اگائی گئی سبزیاں تلف کی گئیں۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میں میپنگ کر کے تمام علاقوں کو زونز میں تقسیم کر دیا گیا۔ریڈ زونز میں سبزیاں اور دیگر اشیاء خوردونوش اگانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے پر فصلیں تلف کرنے کے علاوہ مزید قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ ریڈ زون میں شامل علاقوں میں صرف متبادل غیر خوردنی فصلیں اگانے کی اجازت ہے ۔اس حوالے سے ریڈ زون میں شامل علاقوں کے کسانوں کی تربیت کے لیے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔کسانوں کو زہریلی سبزیوں کے نقصانات اور متبادل فصلیں اگانے کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔کسانوں کو زہریلے پانی سے اگنے والی

سبزیوں کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے اور ٹیکسٹائل کیمیکل اور دیگر زہریلے مادوں کے خوراک میں شامل ہو کرخوراک کاحصہ بننے اور انسانوں کے لئے خطر ناک بیماریوں کاسبب کے حوالے سے آگااہی بھی دی جا رہی ہے۔ کاشتکاروں کو ایسے پانی سے صرف پھول، بانس، پٹ سن، ان ڈور پلانٹس یا دیگر غیر خوردنی فصلیں اگا نے کی آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…