بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی کر کٹ کی نرسری ہے اسلئے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ ہونا ضروری ہے، شاہد آفریدی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کا انعقاد بہت ضروری ہے، یہ شہر ملک میں کرکٹ کی نرسری کی حیثیت رکھتا ہے، پی سی بی کی جانب سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش سے بہت فائدہ ہوگا،کراچی میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے کرکٹ

اکیڈمی کیلئے سرکاری سطح پر رجوع کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت نے میری درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی، اکیڈمی کھلاڑیوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے کراچی کی نمائندگی کی، یہ میرا شہر ہے،کراچی میں پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے تو وہ آگے چل کرملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، بھارتی مالکان کی ٹیموں میں پاکستانی کرکٹرز کا ہونا خوش آئند ہے،سابق کپتان نے کہاکہ کراچی میں کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے، چاہے وہ پی ایس ایل کے میچز کی صورت میں ہو یا انٹرنیشنل میچزکا انعقاد ہو، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل3 کا فائنل کراچی میں میں کرائے جانے کی نوید مسرت کن ہے۔ اس سے کراچی میں کرکٹ کو مزید تقویت ملے گی، کراچی کے لوگ اچھی کرکٹ دیکھنے کے خواہاں ہیں۔شاہد آفریدی نے مزیدکہا کہ پی سی بی کی جانب سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش سے بہت فائدہ ہوگا، ڈیڑھ ارب روپے کے اس منصوبے کی تکمیل سے اسٹیڈیم کی حالت بہت بہتر ہوجائیگی۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہاکہ میں نے کراچی میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے کرکٹ اکیڈمی کیلئے سرکاری سطح پر رجوع کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت نے میری درخواست پر کوئی توجہ نہیں

دی، اکیڈمی کھلاڑیوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، نئے کھلاڑیوں میں بہت اعتماد ہے، بابراعظم اورعماد وسیم جیسے ہونہار کرکٹرز سے بہت امیدیں ہیں۔آل رائونڈر نے کہا کہ اندرون سندھ میں بھی ہونہارکھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کوسامنے لاکر ان کی اہلیت اور صلاحیت میں اضافہ کیا جائیگا، پی ایس ایل کے حوالے سے مجھ پرکافی دبا تھا، میری کراچی کنگز میں شمولیت کے بعد کراچی کی ٹیم اب مکمل

ہوگئی ہے، انہوں ںے بتایا کہ کراچی کنگز کے کوچز اور کھلاڑی بھی نئے کھلاڑیوں کو تربیت دینگے، میں خود ینگسٹرز کی بھرپورمدد کروں گا، جونیئر کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنے میں کوئی عار محسوس نہیں کروں گا، وہ ہی کپتان کامیاب ہوتا ہے جو دبا برداشت کرے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…