کراچی(این این آئی)پاکستانی بینکوں کا منافع سال 2017 کی تیسری سہ ماہی میں 2 فیصد کم ہوا ہے۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی تیسری سہ ماہی جائزہ رپورٹ کے مطابق حبیب بینک پر عائد کئے گئے 14 ارب روپے جرمانے کو نکالنے کے باوجود بینکنگ سیکٹر کا منافع کم ہواہے۔
سال 2017کی تیسری سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 14 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے بینکوں کی خالص سودی آمدنی 5 فیصد اضافے سے 113 ار ب روپے رہی۔سیکٹر کا بلاسودی منافع 6 فیصد اضافے سے 45 ارب روپے رہا جبکہ بینکوں کے بلا سودی اخراجات میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔