اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کاتالونیہ کاسپین سے آزادی کے اعلان اور ہسپانوی حکومت کی جانب سے غیر معمولی آئینی اقدامات کے بعد صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کاتالونیا کی جانب سے سپین سے آذادی کے اعلان اور سپین کی
غیر معمولی آئینی اقدامات کے بعد صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔پاکستان مسئلے کو ہسپانوی آئین اور قانون کے مطابق بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پر امن طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام شہریوں کے حقوق اور آزادی کا تحفظ ہونا چاہئے ۔