اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

باؤلنگ ایکشن،محمد حفیظ کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن درست کرانے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مایہ ناز باؤلنگ کنسلٹنٹ کارل کرو نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن صحیح قرار دے دیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے

تیسرے میچ میں حفیظ کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا انگلینڈ میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا گیا اور اس کا نتیجہ دو ہفتے بعد متوقع ہے ٗباؤلنگ ایکشن کے کے دوران حفیظ سے چار اوورز کرائے گئے اور اس دوران کنسلٹنٹ کارل کرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔حفیظ ٹیسٹ کلیئر ہونے کے حوالے سے پرامید ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایکشن میں تبدیلی کے بعد سے اب تک کوئی فرق نہیں آیا تھا جبکہ اب بھی ٹیسٹ کے دوران کوئی ایسی گیند نہیں نظر آئی جس پراعتراض کیا جا سکے۔حفیظ کے ساتھ ساتھ کارل کرو نے بھی اس یقین کا اظہار کیا کہ تجربہ کار اٰل راؤنڈر کا ایکشن درست قرار دے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حفیظ مجھے بہت متوازن نظر آئے اور وہ اپنے جسم کو بہت موثر طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انسانی آنکھ سے دیکھ کر یہ کہنا مشکل ہے کہ ایکشن میں کوئی مسئلہ ہے یا نہیں لیکن میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ حفیظ مستقل ایک ہی طرح کے ایکشن باؤلنگ کر رہے ہیں اور انہیں کلیئر قرار دے دیا جائیگا۔واضح رہے کہ کارل کرو نے گزشتہ سال مختصر عرصے کیلئے حفیظ کیساتھ بھی کام کیا تھا اور انہیں ایکشن بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بہتری کیلئے مفید مشورے بھی دئیے تھے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…