اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

لرزہ خیز واقعہ،مبینہ طورپر بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد بلڈنگ سے برہنہ حالت میں ہی گلی میں پھینک دیاگیا،معروف دینی مدرسہ کے مہتمم سمیت5گرفتار

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آبا دمیں مبینہ طورپر ایک بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد بالائی منزل سے برہنہ حالت میں ہی گلی میں پھینک دیاگیا پولیس نے بالائی منزل پرکارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے مہتمم سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں 8 سالہ طالب علم عمران تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا ٗ اہل علاقہ کے مطابق چند لوگوں نے لاش صبح 4 بچے گلی میں دیکھی اور مدینہ ٹاؤن پولیس کو اطلاع دی گئی تاہم باربار طلب کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی

اور بچے کی لاش تقریباً 5 گھنٹے گلی میں پڑی رہی۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے جائے حادثہ پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی جو برہنہ حالت میں گلی میں پڑی تھی اور ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد تیسری منزل سے دھکا دے کر گرایا گیا جبکہ اہل علاقہ کے مطابق عمارت کی دوسری منزل پر ایک مدرسہ ہے اور چند ماہ قبل بھی اسی مدرسے کے بچے نورآغا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے مدرسے کے مہتمم عبداللہ سمیت 5 طالب علموں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…