لاہور(آئی این پی)ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد مزید بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان لانے کی کوششیں تیز کردی گئیں۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا اگلا ہدف جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو پاکستان لانا ہے۔سری لنکن ٹیم پاکستان آئی تو مزید اچھی خبریں بھی ساتھ لے آئی۔ سری لنکا کی انڈر 19 اور اے ٹیمیں
بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اب جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ دونوں بڑی ٹیمیں اگلے سال پاکستان کا دورہ کرسکتی ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ بے بی افغانستان اور آئرلینڈ بھی گرین شرٹس کے دیس آنے کو تیار ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے ہر گرانڈ پر انٹرنیشنل ٹیمیں اور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔