منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

گانے ’’کالا چشمہ‘‘ پر ڈانس کرکے ماہرہ خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) کترینہ کیف کی فلم بار بار دیکھو کے گانے ’’کالا چشمہ‘‘ پر ڈانس کرکے ماہرہ خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ دنوں رنبیر کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنی رہیں تاہم ان دنوں ماہرہ اپنی نئی آنے والی

فلم ’’ورنہ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، نامور ہدایت کار شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ماہرہ خان ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہمیشہ ہی سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں اور کچھ بھی کریں فوراً ہی سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہوجاتے ہیں اور اس بار بھی ماہرہ خان کا کترینہ کیف کی فلم بار بار دیکھو کے گانے ’’کالا چشمہ‘‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ماہرہ خان کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر آئی جس میں اداکارہ بات کررہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران ’’کالا چشمہ‘‘ بجنا شروع ہوجاتا ہے، جیسے ہی گانا شروع ہوتا ہے ماہرہ کہتی ہیں کہ کالا چشمہ پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے اور اس کے بعد اداکارہ کالا چشمہ پہن کر ڈانس شروع کردیتی ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کہیں ماہرہ کا یہ انداز انہیں کسی اور مصیبت میں نہ ڈال دے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…