ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے ’’جادو‘‘کا استعمال،سری لنکن کپتان دینیش چندی مل نے بڑا اعتراف کرلیا، حیرت انگیزانکشافات

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017 |

کولمبو(این این آئی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کیپٹن دنیش چندیمل نے بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کا کریڈٹ ایک جادوگرنی کو دے دیا۔میڈیا سے گفتگو گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان نے کہا کہ انہیں متحدہ عرب امارات میں دومیچوں کی ٹیسٹ سیریز کے قبل ایک جادوگرنی نے خصوصی آشیرباد دی تھی۔کولمبو واپسی پر انہوں نے کہا کہ میں کسی کی بھی آشیرباد کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہوں، چاہے وہ کسی جادوگر کی ہو یا پادری کی۔ آپ کے پاس ٹیلنٹ ہو سکتا ہے

لیکن آپ اس آشیرباد سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔دنیش چندیمل کا بیان ایسے وقت پر آیا جب ایک ہی ہفتہ قبل سری لنکا کے وزیر کھیل نے اس بات کی تردید کی تھی کہ مشکلات کا شکار سری لنکن ٹیم کو ٹیسٹ سیریز سے قبل جادوگرکی خدمات لینے کا حکم دیا گیا۔کچھ روز قبل سری لنکا کی ایک مقامی جادوگرنی زوئیزا نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹیم کے روانہ ہونے سے قبل ٹیسٹ کپتان چندیمل ان کے پاس آئے اور کہا کہ سری لنکن وزیر کھیل نے کہا ہے کہ میں کوئی ایسا منتر کروں جس سے پاکستان کے خلاف ہماری ٹیم جیت جائے۔جادوگرنی کا کہنا تھا کہ میرے منتروں سے آئی لینڈرز کو خود سے اچھی ٹیم پر فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر چندیمل کی اپنے گھر میں کھینچی گئی تصویر بھی شیئر کی تھی۔دوسری جانب سری لنکن وزیر کھیل نے دھمکی دی تھی کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم پر جادو کرنے کا دعویٰ کرنے والی جادوگرنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔متعدد سری لنکن سیاستدان، کاروباری شخصیات اور کھلاڑی علم نجوم یا جادوگروں پر یقین رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجاپاکسے نے 2015 میں شیڈول وقت سے دو سال قبل الیکشن کرانے کا اعلان کرنے سے پہلے بھی ذاتی ماہر نجوم سے مشورہ کیا تھا لیکن انہیں الیکشن میں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سری لنکن کپتان چندی مل کا کہنا ہے کہ جادوگرنی ان کے ایک دوست کی والدہ تھیں اور وہ ان کی آشیرباد لینا چاہتے تھے۔سری لنکن ٹیم اگرچہ ٹیسٹ سیریز میں 0۔2 سے کامیاب ہوئی تاہم اس کے بعد اسے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0۔5 اور ٹی 20 میں اسے 0۔3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…