منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سے فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی،کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017 |

لندن (این این آئی)بولی وڈ کی معروف فلم’’دنگل‘‘ اور’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ سے شہرت پانے والی 17 سالہ کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پاکستانی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ بالکل کریں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے زائرہ وسیم نے کہا کہ اتنی کم عمر میں اتنی کامیابی پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے ایسی بہترین کہانیاں ملیں جو لوگوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ ایک پیغام بھی دیتی ہیں اور جن لوگوں کے ساتھ میں نے کام کیا انہوں نے میری بہت مدد کی۔حقیقی زندگی میں برقع پہننے کے سوال پر زائرہ وسیم کا کہنا تھا کہ اس کا اختیار مرد و خواتین سب کو ہونا چاہیے کہ وہ جو پہننا چاہیں پہن سکیں۔اداکارہ نے راز چھپانے کے حوالے سے بتایا کہ میں لوگوں کے ساتھ اپنے بھی راز چھپاتی ہوں لیکن جہاں رائے دینا ضروری ہو وہاں رائے دیتی ہوں، لیکن اس بات کا بھی خیال رکھتی ہوں کہ میرے کچھ کہنے سے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔اپنے آبائی علاقے کشمیر سے متعلق زائرہ وسیم کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے گاؤں کے لوگ بہت یاد آتے ہیں اور خاص طور پر وہاں کے کھانے انہیں بہت یاد آتے ہیں۔پاکستان سے فلم کی

پیشکش کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں زائرہ وسیم نے کہا کہ اگر مجھے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی۔خیال رہے کہ زائرہ کی فلم ’دنگل‘ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی، جس نے باکس آفس پر بزنس کے کئی ریکارڈز توڑے۔اس فلم کی کہانی مہاویر سنگھ پھوگاٹ نامی پہلوان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹیوں کو پہلوانی سکھاتا ہے، جو آگے جاکر کئی کامیابیاں سمیٹتی ہیں۔زائرہ کی دوسری فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ ایک ایسی بچی کی کہانی ہے جس کے والد بہت سخت ہوتے ہیں، وہ گلوکارہ بننا چاہتی ہے تاہم اس کے والد اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہونے دینا چاہتے، جس کے بعد وہ اپنا چہرا چھپا کر سوشل میڈیا کی مدد سے گلوکاری کرکے اپنی آواز دنیا کو سناتی ہے۔ان دونوں ہی فلموں میں بھارت کے فلمی ناقدین نے زائرہ وسیم کی اداکاری کو خوب سراہا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…