بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

اکشے کمار کی فلم’ ’پیڈ مین‘‘ کا پوسٹر جاری کردیاگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این اائی)بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کی سماجی مسئلے پر نمائش کے لیے تیار فلم’’ پیڈ مین‘‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا-خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس اگست میں ریلیز ہونے والی

اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھی ایک سماجی مسئلے پر بنائی گئی تھی، جس نے نہ صرف ریکارڈ بزنس کیا، بلکہ فلم نے بھارتی سماج پر اچھے اثرات بھی مرتب کیے۔اگرچہ ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ پہلے ہفتے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، مگر مجموعی طور پر وہ رواں برس کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھارت میں ٹوائلٹ کے فقدان اور خواتین کو رفع حاجت کے لیے درپیش مسائل پر مبنی فلم تھی۔تاہم اب اکشے کمار کی خواتین کے ایک اور معاملے پر بنائی گئی فلم ’پیڈ مین‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔’پیڈ مین‘ کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔اروناچلم مروگناتھم نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کے لیے ماحول دوست سینیٹری پیڈز بنائے، اور انہیں شرمساری سے محفوظ کیا-اروناچلم مروگناتھم کو ان کی کاوشوں کے عوض

پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اب ان کی جدوجہد پر ’پیڈ مین‘ کے نام سے فلم بنائی گئی ہے، جس میں اکشے کمار اروناچلم مروگنتھم کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن کے تحت تیار ہونے والی فلم ’پیڈ مین کو ویسے تو 2018 کے اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اب فلم کی ٹیم نے اسے پہلے ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔اکشے کمار نے ’پیڈ مین‘ کا پہلا پوسٹر ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس کی نمائش بھارت کے یوم جمہوریہ یعنی 26 جنوری 2018 کو کرنے کا اعلان کیا۔اسی ہفتے اکشے کمار کی سائنس فکشن اور بھارت کی سب سے مہنگی فلم 2 پوائنٹ زیرو کو بھی ریلیز کیا جائے گا۔اب اکشے کمار کی جانب سے ’پیڈ مین‘ کو بھی یوم جمہوریہ پر ریلیز کیے جانے کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2 پوائنٹ زیرو کو تاخیر سے ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 2 پوائنٹ زیرو بھارتی فلم ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ رجنی کانت اور

ایمی جیکسن ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ٹو پوائنٹ زیرو کو لگ بھگ ساڑھے 400 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، اس فلم کو اب تک کی مہنگی بھارتی فلم کہا جا رہا ہے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…