جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قذافی سٹیڈیم میں’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگانے والے دو افراد کا افسوسناک انجام،وہ ہوگیا کہ سوچابھی نہ ہوگا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی عوام نے امن دشمنوں کو ایک بار پھر شکست دیکرقذافی سٹیڈیم کو اپنے جوش اور جذبہ سے ’’بھر ‘‘دیا‘پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی دیکھنے کیلئے 23ہزار454سے زاہد شائقین کر کٹ کئی گھنٹے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم جا پہنچنے ‘سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ‘ پولیس کے ساتھ پاک فوج او ررینجرز کے جوانوں بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے ‘

پولیس نے ’گونواز گو‘‘ کے نعرے لگانیوالے2افراد کو گر فتار کر لیا ۔ تفصیلات کے اتوار کے روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور سر ی لنکا کے درمیان ہونیوالی ٹی20میچ کو دیکھنے کیلئے لاہورسمیت پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں سے ہزاروں شائقین میچ شروع ہونے سے قبل ہی قذافی پہنچا شروع ہوگئے میچ دیکھنے آنے والے شائقین کرکٹ اپنے چہروں پر پینٹنگ بنواتے رہے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا اور جامع تلاشی لینے کے بعد اندر داخلے کی اجازت دی گئی۔قذافی اسٹیڈیم کے دروازے کھلتے ہی پرجوش شائقین کرکٹ نے شور کر کے آسمان سر پر اٹھا لیا۔پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہے ۔ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے مشکوک نظر آنے والے کئی افراد کے کوائف چیک کئے ۔پاک فوج ، رینجرز ،پولیس ، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکارقذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں مسلسل پیٹرولنگ کرتے رہے جبکہ قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کی عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات رہے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کھلاڑیوں کے قیام والے ہوٹل ، وہاں سے اسٹیڈیم کے روٹ ، اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کی مسلسل فضائی نگرانی کی جاتی رہی جبکہ درازے کھلنے سے قبل بھی پورے اسٹیڈیم کی جدید آلات اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جامع تلاشی لی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…